“William Troost-Ekong Embraces Islam”
نائیجیریا کے سابق فٹبال کپتان ولیم ٹروسٹ نے قطر کے شہر دوہا میں باقاعدہ طور پر اسلام قبول کر لیا ہے۔ الاہلی کلب کی نمائندگی کرنے والے 33 سالہ فٹبالر نے علمائے کرام کی موجودگی میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں شمولیت اختیار کی۔
سوشل میڈیا پر ان کے قبولِ اسلام کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر محمد صلاح نے بھی شیئر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، کلب میں موجود مسلم ساتھیوں نے انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سمجھنے میں مدد فراہم کی، جس کے بعد انہوں نے قرآن پاک کا مطالعہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
