“55-Year-Old Viral Photo of UAE Leader”
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اپنے زمانہ طالبعلمی کی تصویر بھی شیئر کی، اُن کی یہ تصویر 29 اپریل 1971 کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی ان مخلص اساتذہ کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ان کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنے اساتذہ کی رہنمائی اور تعاون کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر اس استاد کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے ہماری زندگی پر دیرپا اور مثبت اثر ڈالا۔
