EntertainmentTrending NEWSWorld

“Nida Yasir’s Emotional Message on Family”

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے سسرال والوں کو ایک اہم معاشرتی پہلو کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیٹی کا بار بار اپنے ماں باپ کے گھر جانے کو دل کرتا ہے، اس لیے اسے بات بات پر ٹوکنے سے گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں ایک لڑکی بالکل نئے ماحول اور نئے لوگوں میں ایڈجسٹ ہو رہی ہوتی ہے، ایسے میں اسے اپنے مائیکے سے کاٹنا یا مائیکے جانے پر پابندیاں لگانا رشتوں میں تلخی اور دوری کا سبب بنتا ہے۔

ندا یاسر نے واضح کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ جب بہو پر نئے گھر کی ذمہ داریاں بڑھتی ہیں، تو اس کا والدین کے گھر جانا خود بخود کم ہو جاتا ہے، اس لیے شروع میں ہی اس پر سختی کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *