Abrar-ul-Haq and Hassan Iqbal’s Intense Exchange Goes Viral
علامہ اقبال ڈے کی ایک تقریب کے دوران گلوکار اور سابق پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے درمیان اسٹیج پر تلخ کلامی اور گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔
یہ اختلاف ابرار الحق کے فلاحی ادارے ‘سہارا فار لائف ٹرسٹ’ (Sahara for Life Trust) کے تحت یونیورسٹی کے پروجیکٹ کے نوٹیفکیشن میں تاخیر پر شروع ہوا۔
ابرار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا معاملہ پارلیمنٹ ایکٹ میں ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا۔ سیاسی تنقید کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے “فارم 47” کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ ان سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، جس کے بعد وہ اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کوئی نیک مقصد یا خالص فلاحی کام ہوتا تو عوام انہیں انتخابات میں مسترد نہ کرتی۔
