Terrorism is Pakistan’s real issue, not JLI’s stance: Rana Sanaullah
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، جبکہ اس وقت پاکستان کا اصل مسئلہ دہش*ت گردی ہے، مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر کھڑا جنریٹر نہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم ہوگا یا نہیں اور اس میں سوال کیا رکھا جائے گا، اس کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ڈیڑھ ماہ تک تمام جماعتیں مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کرتی رہیں۔ تین تین جماعتیں بیک وقت ان سے ملاقات کے لیے موجود ہوتی تھیں، ترمیم کی ایک ایک شق پر بحث ہوئی اور بالآخر اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق اس مسئلے کا حل نئے صوبوں کے قیام، چھوٹے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی نظام کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے۔ این ایف سی کی طرز پر پی ایف سی تشکیل دیا جائے اور فنڈز یونین کونسلوں تک پہنچائے جائیں تو اختیارات بھی نچلی سطح پر منتقل ہوسکتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا اصل مسئلہ دہش*ت گر*دی ہے، مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر پڑا جنریٹر نہیں۔ ہمیں ملک کو درپیش حقیقی مسائل پر توجہ دینی چاہیے اور ان کے حل کے لیے کام کرنا چاہیے۔
