TechnologyTrending NEWSWorld

Pakistani Astronauts Set to Become First Foreigners to Enter China’s Space Station

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خلائی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چینی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے جا رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا ایک خلا باز چین کے انسانی خلائی مشن کا حصہ بنے گا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز مشترکہ طور پر خلائی سفر کریں گے۔
چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گی۔ اس تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونے کے ساتھ نوجوان نسل کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب بھی ملے گی۔
سفارتخانے کے مطابق مشترکہ خلائی مشن سے سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر چینی سفارتخانے نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
چینی سفارتخانے نے پاکستان اور چین کی 75 سالہ دوستی کو مشترکہ ترقی اور تعاون کا سفر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا باہمی تعلق اب خلا کی وسعتوں تک پہنچنے جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *