Prayers for Shah Mehmood Qureshi’s Health
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے والد کی ہسپتال میں زیرِ علاج ہونے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں مہر بانو قریشی نے پُرامید لہجے میں لکھا کہ “یہ مشکل دور بھی گزر جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ، دعاؤں کی درخواست ہے”، جس میں شاہ محمود قریشی کو ہسپتال کے بستر پر اہلِ خانہ کے ہمراہ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
