EntertainmentTrending NEWSWorld

(Sindh Government – Electric Scooters)

سندھ حکومت نے خواتین کو خودمختار بنانے اور ان کی سفری مشکلات کو حل کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت 50,000 مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق یہ اسکیم خاص طور پر سندھ کی مستقل رہائشی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے شروع کی گئی ہے، تاہم اسکوٹیز حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کے پاس مستقل ڈرائیونگ لائسنس ہونا اور لازمی روڈ سیفٹی ٹریننگ مکمل کرنا ضروری ہے۔

حکومت نے اس اسکیم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت قوانین بھی وضع کیے ہیں، جس کے تحت ان اسکوٹیز کو اگلے 7 سال تک فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہوگی اور اگر کوئی مرد اسے چلاتا ہوا پایا گیا تو اسکوٹیز فوری طور پر ضبط کر لیا جائے گا۔ اہل خواتین اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آفیشل پورٹل پر جا کر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *