SportsTrending NEWSWorld

11-Year-Old Japanese Player Wins Esports Gold Medal

جاپان کے 11 سالہ کھلاڑی یوکی کوریہارا نے ایشین گیمز میں نئی تاریخ رقم کر دی اور اپنے ملک کے لیے ای اسپورٹس کا پہلا طلائی کا تمغہ جیت لیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پانچویں جماعت کے طالب علم نے خود سے بڑی عمر کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے دوران یوکی کوریہارا نے مشہور پزل گیم پویو پویو چیمپئنز کے فائنل میں جنوبی کوریا کے کانگ ڈونگ شن کو 2 کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سیمی فائنل میں انہوں نے تھائی لینڈ کے تانارک وونگ کٹیکن کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ یوکی کوریہارا نے محض 6 سال کی عمر میں پزل گیم کھیلنا شروع کیا تھا۔
انہیں کرسمس کے تحفے میں پویو پویو ٹیٹرس 2 ملا، جس کے بعد گیمنگ میں ان کی دلچسپی بڑھتی گئی اور پھر چند سالوں میں باقاعدہ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *