Famous Wrestler Passes Away at 40
برطانوی ریسلر بینجمن سیٹرلی، جو رنگ میں ’PAC‘ کے نام سے شہرت رکھتے تھے، 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کے نمائندوں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، جبکہ ریسلنگ کمپنی All Elite Wrestling (AEW) نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کی اطلاع دی۔
اے ای ڈبلیو کے مطابق بینجمن سیٹرلی نے 2019 میں کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور دنیا بھر میں ریسلنگ کے مقابلوں میں اپنی منفرد اور بلند پرواز تکنیکوں کے باعث مداحوں میں خاص مقام بنایا۔
انگلینڈ کے شہر نیو کاسل اپون ٹائن سے تعلق رکھنے والے بینجمن سیٹرلی نے 2004 میں اپنے ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے دنیا کے مختلف ریسلنگ اداروں میں پرفارم کیا۔
رپورٹس کے مطابق ریسلر کی موت کی تصدیق ان کی جانب سے ہفتے کی شام شکاگو میں منعقدہ AEW کے ’All Out‘ ایونٹ میں شرکت کے صرف ایک روز بعد ہوئی، تاہم، بینجمن سیٹرلی کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
