Memories from Drama ‘Nijaat’
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے پی ٹی وی کے کلاسک ڈرامے ’نجات‘ سے جڑی خوبصورت یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر 1993 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’نجات‘ کی ایک یادگار تھرو بیک تصویر شیئر کی، جس میں وہ معروف اداکارہ و ہدایت کار ساحرہ کاظمی اور اداکار نعمان اعجاز کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ کچھ تصاویر انسان کو ماضی میں واپس لے جانے کی خاص صلاحیت رکھتی ہیں اور تصویر کے اوپر لکھا یہی زندگی حقیقت، یہی زندگی فسانہ۔
اداکارہ نے ’نجات‘ کے دنوں کو اپنی ٹیلی ویژن زندگی کا ایک انتہائی خاص باب قرار دیتے ہوئے ساحرہ کاظمی اور نعمان اعجاز کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کیا۔
