SportsTrending NEWSWorld

Azam Khan’s Reaction to Fake News

پاکستانی کرکٹر اعظم خان کے انتقال سے متعلق فیک خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، خبر سنتے ہی قومی کرکٹر نے اس پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اعظم خان کو اپنے انتقال کی خبر سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر ان کا ردعمل صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، خبر سنتے ہی قومی کرکٹر نے کہا، اچھا پلیئر تھا کل پاکستان کی طرف سے کھیلنے والا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں فیک خبر چلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ایسی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، اعظم خان خیریت سے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جعلی اور غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ کے باعث صارفین نے بھی ایسی اطلاعات کی تصدیق کے بغیر آگے نہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *