Heated argument between South Africa’s captain and wicketkeeper
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان ریویو لینے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کے لیے آنا پڑا۔
واقعہ آسٹریلوی اننگز کے 48ویں اوور میں پیش آیا، جب لیزاڈ ولیمز کی یارکر گیند آسٹریلوی بیٹر زیویئر بارٹلیٹ کے پچھلے پیڈ پر جا لگی۔ فیلڈ امپائر نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
ڈی کوک ریویو لینے کے حق میں نہیں تھے، تاہم کپتان بووما نے اصرار کیا کہ ریویو لیا جائے اسی معاملے پر دونوں کے درمیان بحث شدت اختیار کرگئی اور کھلاڑیوں کو معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔
ڈی کوک بحث کے بعد غصے میں وہاں سے چلے گئے، تاہم ری پلے میں واضح ہوا کہ گیند بیٹر کے پیڈ سے وکٹوں کے سامنے ٹکرائی تھی، تھرڈ امپائر کے جائزے کے بعد فیلڈ امپائر کا فیصلہ تبدیل کردیا گیا اور زیویئر بارٹلیٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
یوں ریویو کے لیے ٹیمبا بووما کا اصرار درست ثابت ہوا اور آسٹریلوی بیٹر کو پویلین واپس لوٹنا پڑا۔
