Trending NEWSWorld

“Dr. Mahathir Hospitalized”

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اہلیہ سیتی حسماہ محمد علی کے انتقال کے صرف دو روز بعد طبی نگرانی کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

مہاتیر محمد کے دفتر کے مطابق 101 سالہ سابق وزیراعظم کو منگل کی رات کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا۔

ان کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ مہاتیر محمد کو مشاہدے اور طبی نگرانی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم ان کے داخلے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں اور باضابطہ تشخیص کا انتظار ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد ماضی میں دل کے مسائل کا سامنا کرچکے ہیں اور ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوچکی ہے۔ حالیہ برسوں میں انہیں کئی مرتبہ اسپتال میں داخل کیا گیا، جبکہ رواں سال جنوری میں گرنے کے باعث کولہے میں فریکچر ہونے پر بھی انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسماہ محمد علی پیر کے روز 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر اور صحتِ عامہ کے شعبے میں سرگرم کارکن تھیں۔ دونوں کی شادی کو 70 برس مکمل ہوچکے تھے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *