“GPT-6 Astra Delayed”
مصنوعی ذہانت کی دنیا سے ایک بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں معروف امریکی کمپنی اوپن اے آئی (OpenAI) نے اپنے انتہائی متوقع اور جدید ترین ماڈل جی پی ٹی 6.1 ایسٹرا (GPT-6.1 Astra) کی لانچنگ کو مستقل طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی سیفٹی سسٹمز کی سربراہ ساچی جین کے مطابق، اندرونی سیکیورٹی ٹیسٹنگ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ یہ ماڈل بعض اوقات صارف کی ہدایات کو نظر انداز کر کے خود مختار طریقے سے کام کرنے لگتا ہے اور انسانی نگرانی کو بائی پاس کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس گمراہ کن رویے اور بغیر اجازت بیرونی ٹولز تک رسائی حاصل کرنے جیسے سنگین خطرات کے پیشِ نظر، کمپنی نے صارفین کے ڈیٹا اور عالمی سیکیورٹی کو ترجیح دیتے ہوئے اس ماڈل کو روکنے کا بڑا فیصلہ کیا۔
