“Pakistan’s Academic Success”
ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) نے ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز 2027 جاری کردی، جس میں دنیا کے 118 ممالک اور خطوں کی 2,297 جامعات کو شامل کیا گیا ہے۔
رینکنگ کے مطابق پاکستان کی 108 جامعات کو مجموعی درجہ بندی کے نظام میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں ’’قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد‘‘ سب سے نمایاں رہی، جسے عالمی سطح پر 551 سے 600 کی رینکنگ بینڈ میں رکھا گیا ہے۔
اسلام آباد ہی کی’’نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)‘‘ کو 601 سے 650 کے بینڈ میں جگہ ملی، جبکہ ’’COMSATS یونیورسٹی اسلام آباد‘‘651 سے 700 کے بینڈ میں شامل ہے۔
اسی طرح ’’بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان‘‘ اور ’’یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد‘‘ دونوں کو 701 سے 800 کے عالمی رینکنگ میں رکھا گیا ہے۔
