“A Young Pilgrim’s Final Farewell”
مصر سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان حازم محمود شعبان عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں مدینہ منورہ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق حازم کی کافی عرصے سے خواہش تھی کہ وہ مدینہ منورہ جائیں، نبی کریم ﷺ کی زیارت کریں اور روضۂ رسول ﷺ کے قریب نماز ادا کریں۔ عمرے کے سفر کے دوران ان کی یہ خواہش پوری ہوئی اور انہوں نے روضۂ رسول ﷺ میں فجر کی نماز بھی ادا کی۔
بعد ازاں مدینہ منورہ میں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین بھی مدینہ منورہ میں کی گئی، جبکہ سعودی عرب میں مقیم بڑی تعداد میں مصری شہریوں نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔
حازم کی اچانک وفات پر ان کے اہل خانہ، دوستوں اور گاؤں کے لوگوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ اہل خانہ کے مطابق عمرے کے لیے شروع کیا گیا یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر بن گیا۔
