“Quetta Smart City: 2900 New Cameras”
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں سیکیورٹی اور پولیسنگ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ منصوبے کے تحت شہر میں 2 ہزار 900 جدید نگرانی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جبکہ فوری ردعمل فورس کے نئے مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں پولیس اصلاحات اور محکمانہ احتساب کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق غیر حاضری اور غفلت پر 871 اہلکاروں کو برطرف کیا جاچکا ہے، جبکہ مختلف شخصیات کے ساتھ تعینات 1 ہزار 5 پولیس اہلکاروں کو واپس محکمہ پولیس میں بھیج دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو جدید تربیت اور ضروری وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
