Trending NEWSWorld

“Government Introduces New Passport System for Enhanced Security”

حکومت نے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجرا بند کرکے مکمل طور پر ای پاسپورٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ایک ماہ کے اندر عمل درآمد متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ ایک ماہ میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ جاری کرنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔ اس کے بعد ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانوں میں صرف ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے، تاہم پہلے سے جاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق ملک کی بڑی آبادی اور پاسپورٹ دفاتر کو درپیش انتظامی مسائل کے باعث منصوبے میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، تاہم حکومت ایک ماہ کے اندر اس نظام کو شروع کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *