Trending NEWSWorld

“Pakistan’s Mineral Potential Projected at $8 Trillion: OGDCL”

پاکستان کے معدنی ذخائر کی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک ہونے کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔ ملک میں 92 معدنیات دریافت ہو چکی ہیں، جن میں سے 52 کی تجارتی بنیادوں پر کان کنی جاری ہے، تاہم معدنی شعبے کا ملکی معیشت میں حصہ 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
رپورٹس کے مطابق مؤثر پالیسیوں، بہتر انتظامی نظام اور سرمایہ کاری کے ذریعے معدنیات کی برآمدات 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔
بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبے کے پہلے مرحلے سے 2028 کے آخر تک پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار ٹن تانبا اور 2 لاکھ 97 ہزار اونس سونا حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پاکستان کے معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026، 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *