Inauguration of Pak-China Friendship Hospital in Islamabad: Government to Cover All Expenses
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اسپتال کے تمام تر انتظامی اور آپریشنل اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین فرینڈ شپ اسپتال دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔ یہ اسپتال چین نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کو تحفے میں دیا تھا، تاہم وبا کے بعد اس کی بندش افسوس ناک اور مجرمانہ غفلت تھی۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ اسپتال کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور یہ مستقل طور پر پاک چین فرینڈ شپ اسپتال ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی قومی خدمت نہیں۔ وزیراعظم نے اسپتال کی بحالی میں انڈس اسپتال کی انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا۔
