Babrik Shah Opens Up: “I Cried More Than Ever After My Breakup with Veena Malik”
اداکار ببرک شاہ نے اپنے اور اداکارہ وینا ملک کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کا اہم قصہ سنایا جس پر اُن کے چاہنے والے اور سننے والے حیران رہ گئے۔
پروگرام کے میزبان و اداکار عمران اشرف نے سوال کیا’ کس خاتون کے جانے پر روئے؟ جواب دیتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا ’’وینا ملک سے بریک اَپ کے بعد میں زندگی میں سب سے زیادہ رویا، وینا ملک اپنے کیریئر میں آگے بڑھنا چاہتی تھیں، جبکہ میں چاہتا تھا وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ دیں۔
اداکار کے مطابق دونوں کی سوچ میں اختلاف ہی ان کی علیحدگی کی وجہ بنا۔
