SportsTrending NEWSWorld

قائدِ اعظم ٹرافی میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے اسٹار بلے باز بابر اعظم ایک بار پھر اپنی روایتی کمزوری کا شکار ہو کر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فاٹا کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں اچھی شروعات ملنے کے باوجود بابر اعظم آف اسٹمپ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو چھیڑنے کی اسی پرانی عادت کے باعث آؤٹ سائیڈ ایج دے بیٹھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلپ فیلڈر نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔ فاٹا کے باؤلر شاہد عزیز کی گیند پر آؤٹ ہونے والے بابر اعظم نے 78 گیندوں کا سامنا کیا، تاہم وہ کریز پر سیٹ ہونے کے بعد اپنی اس اننگز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *