Pakistan Beats South Korea After 10 Years to Win Asian Team Squash Championship Title
پاکستان کی مردوں کی اسکواش ٹیم نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اسلام آباد کے مشرف اسکواش کمپلیکس میں ہفتے کی شب کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے جیونگ من ریو کو 11-5، 11-7 اور 13-11 سے ہرایا، جبکہ محمد عاصم خان نے سیو جن اوہ کو 11-6، 11-5 اور 11-4 سے شکست دے کر پاکستان کی جیت پر مہر لگا دی۔
اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو ہرایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پاکستان کا 16واں گولڈ میڈل ہے اور 2016 کے بعد پہلا ٹائٹل ہے۔ اس دوران پاکستان 2018 میں رنر اپ اور 2024 میں تیسرے نمبر پر رہا تھا۔
مردوں کے مقابلوں میں ہانگ کانگ اور ملائیشیا نے کانسی کے تمغے حاصل کیے، جبکہ خواتین کا ٹائٹل ہانگ کانگ چائنا نے ملائیشیا کو 1-2 سے ہرا کر جیتا۔ پاکستان کی خواتین ٹیم کوریا سے 0-3 سے ہار کر میڈل کی دوڑ سے باہر رہی۔
