Naumaan Ijaz Shares Heartfelt Note for His Wife: “Love the One Your Heart Chooses”
پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز کا اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام، ان کے ساتھ گزارے لمحات کو زندگی کا بہترین وقت قرار دے دیا۔
نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے لیے خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت ہمیشہ اُس شخص سے کرنی چاہیے جو دل کو اچھا لگے، کیونکہ آنکھوں کو تو ہر کوئی اچھا لگ سکتا ہے۔
اداکار نے اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات ہمیشہ اہلیہ کے ساتھ گزرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
نعمان اعجاز کے اس محبت بھرے پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
