Meera’s mother breaks into tears while discussing Meera’s relation with her deceased sister
اداکارہ میرا کی والدہ نے اپنی مرحوم بیٹی شائستہ عباس اور میرا کے درمیان تعلق کے بارے میں بتایا، اُن کا کہنا تھا میرا اپنی بہن کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کر سکیں۔
اداکارہ میرا کی والدہ نے بتایا کہ شائستہ عباس اور میرا میں انتہائی محبت بھرا رشتہ تھا، جبکہ میرا اپنی بہن کی تعلیم کے تمام اخراجات بھی برداشت کرتی تھیں۔
ایک انٹرویو میں میرا کی والدہ نے بتایا کہ شائستہ عباس جب کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور زندگی کے آخری ایام میں اسپتال میں زیرِ علاج تھیں تو میرا کی خواہش تھی کہ انہیں پاکستان منتقل کر دیا جائے، تاہم ڈاکٹروں نے طبی وجوہات کی بنا پر انہیں منتقل کرنے سے منع کر دیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میرا اپنی بہن کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کر سکیں کیونکہ ان پر برطانیہ جانے کے لیے ویزا پابندی عائد تھی۔
میرا کی والدہ کے مطابق دونوں بہنوں کے درمیان گہرا تعلق تھا اور میرا اپنی بہن کی تعلیم اور دیکھ بھال کی ذمہ داریاں بھی نبھاتی رہی تھیں۔
