Trending NEWSWorld

Imran Abbas Shares Heartfelt Gratitude to Parents for Instilling Love for Ahl-ul-Bayt

عمران عباس کا اہلِ بیتؑ سے محبت اور عقیدت کے فروغ پر خوبصورت پیغام، بچوں کے دلوں میں خاندانِ رسول ﷺ کی محبت پیدا کرنے والے والدین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اداکار عمران عباس نے اپنے پیغام میں لکھا ’’اپنے والدین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں
نے دل میں اہلِ بیتؑ کی محبت جگائی‘‘
مزید ان والدین سے اظہارِ تشکر کیا ہے جو اپنے بچوں کی تربیت اس انداز میں کرتے ہیں کہ ان کے دلوں میں اہلِ بیتؑ کی محبت اور احترام راسخ ہوجاتا ہے۔

عمران عباس کا کہنا ہے کہ بچوں کی ایسی خوبصورت تربیت نہ صرف ان کے ایمان کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے بلکہ رسول اللہ ﷺ کے اہلِ خانہ سے محبت اور عقیدت کے جذبے کو نسل در نسل زندہ رکھنے کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔

ان کے اس پیغام کو اہلِ بیتؑ سے محبت اور اسلامی اقدار کی اہمیت اجاگر کرنے والا خوبصورت اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *