Pakistan Ambassador in Oman meets Pakistan U-19 Cricket Team
عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری نے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل مسقط میں واقع پاکستان ہاؤس میں قومی انڈر 19 کرکٹ اسکواڈ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے دفاعی چیمپئن ٹیم کو گروپ مرحلے میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے پر مبارکباد دی اور سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
