Shanzay Lodhi and Husband Welcome Baby Boy, Ismail
پاکستانی اداکارہ و ماڈل شانزے لودھی بیٹے کی پیدائش کے بعد ماں بننے کے خوبصورت احساسات میں ڈوب گئیں، نومولود بیٹے اسماعیل کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔
شانزے لودھی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے اسماعیل کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے انہیں ماں بننے کی خوبصورت نعمت سے نوازا اور ان کی زندگی میں ننھے اسماعیل کو بھیجا۔
انہوں نے بیٹے کو اپنا چاند، پوری دنیا اور زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماں بننے کے احساس کا دنیا کی کسی خوشی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
شانزے لودھی کے مطابق انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کسی سے اتنی محبت کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل کی آمد سے ان کا دل خوشی اور محبت سے بھر گیا ہے اور وہ اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہیں۔
