Maldives Bans Entry for Israeli Passport Holders
مالدیپ کی حکومت نے اس*رائی*لی شہریوں کے ملک میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کر دیا ہے۔
مجوزہ قانون کی منظوری کے بعد اس*رائی*لی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر مستقل پابندی عائد ہو جائے گی۔
صدر محمد معیزو کے دفتر کے مطابق مجوزہ امیگریشن بل میں اس*رائی*لی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے داخلے پر کسی بھی صورت میں اجازت نہ دینے کی شق شامل کی گئی ہے۔ اس سے قبل اپریل 2025 میں بھی غزہ میں اس*رائی*لی کارروائیوں کے خلاف اس*رائی*لی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
نئے بل کا مقصد اس پابندی کو مستقل اور غیر مشروط بنانا ہے، تاکہ اس*رائی*ل اور فلسطین کی صورتِ حال میں تبدیلی کے باوجود پابندی برقرار رہے۔
بل پارلیمنٹ میں ابتدائی منظوری کے مرحلے سے گزر چکا ہے، تاہم اسے قانون بننے کے لیے مزید پارلیمانی منظوری درکار ہے۔
