Trending NEWSWorld

PM Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir Secure Top Positions in The Muslim 500

پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز؛ دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلی پوزیشن پر براجمان
اردن کے معروف تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے جاری کردہ سالانہ فہرست “دی مسلم 500” (2027 ایڈیشن) میں پہلی مرتبہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے سرِفہرست جگہ بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ فہرست کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بار پانچ عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے جن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان شامل ہیں۔ اس تازہ اشاعت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو خطے میں بڑھتے ہوئے مشترکہ دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کے تناظر میں عالمِ اسلام کی بااثر ترین شخصیات قرار دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کے معروف عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی بھی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *