Isha Noor Reveals Reason Behind Quitting Showbiz
اداکارہ عشاء نور نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے، عشاء نور نے ایک حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ ان کے گھر میں پہلے سے دینی رجحان موجود تھا، تاہم جب ان کی چھوٹی بہن نے قرآن سیکھنا شروع کیا تو ان کی ترغیب پر میں نے بھی ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا شروع کیا۔
ان کے مطابق قرآن پڑھتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ اللہ تعالیٰ براہِ راست ان سے مخاطب ہیں اور زندگی کے ایک مشکل دور میں انہیں احساس ہوا کہ وہ شوبز میں رہتے ہوئے اپنی مطلوبہ دینی زندگی نہیں گزار سکتیں، جس کے بعد انہوں نے یہ شعبہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
شوبز چھوڑنے کے بعد عشاء نور نے اپنی ذاتی ٹریول ایجنسی قائم کر لی ہے اور اس کے ساتھ وہ ملبوسات کا ایک برانڈ بھی چلا رہی ہیں۔
انہوں نے خود تصدیق کی ہے کہ اللہ کے فضل سے وہ نہ صرف اپنا کاروبار کامیابی سے چلا رہی ہیں بلکہ انہوں نے اس کے ذریعے کئی دوسرے لوگوں کو بھی روزگار فراہم کیا ہے۔
