Trending NEWSWorld

Field Marshal Syed Asim Munir Meets Iranian Foreign Minister to Discuss Regional Situation

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سیکیورٹی کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون ضروری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *