SportsTrending NEWSWorld

Saim Ayub Decides to Take a Temporary Break from Cricket

پاکستانی کرکٹر صائم ایوب نے ذہنی دباؤ کے باعث عارضی طور پر کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صائم ایوب نے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس وقت ذہنی طور پر کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور انہیں آرام کی ضرورت ہے، جس کے باعث وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لے رہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا اور ذرائع کے مطابق صائم ایوب کی آئندہ ماہ شادی بھی متوقع ہے اور وہ اپنی توجہ فٹنس اور ذاتی مصروفیات پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ یا صائم ایوب کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *