Trending NEWSWorld

“Mohsin Naqvi Meets Chaudhry Shujaat to Discuss Key Political and Governance Matters”

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سمیت اہم انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام یا انتظامی یونٹس کو بااختیار بنانا عوامی سہولت اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے ضروری ہے، کیونکہ ملک کے اصل اسٹیک ہولڈرز عام لوگ ہیں اور آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا تو کل معاف نہیں کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہش*ت گردی اور قیامِ امن کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی منشا کے مطابق فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *