Trending NEWSWorld

Turkish President Erdoğan Officially Approves Joint Defense Pact with Pakistan and Saudi Arabia

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ کی حتمی اور باضابطہ منظوری دیتے ہوئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔
سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے اعلامیے کے مطابق صدارتی دستخط کے بعد انقرہ کی جانب سے اس تاریخی سہ فریقی معاہدے کی قانونی توثیق کا تمام عمل مکمل ہو گیا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ 5 نومبر کو ترک پارلیمنٹ نے بھی اس معاہدے کی منظوری دی تھی، جس کے نتیجے میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب پر حوثی حملوں کے تناظر میں انقرہ کے لیے ریاض کو فوجی معاونت فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں برس اگست میں ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے تھے۔ خالصتاً دفاعی نوعیت کے اس معاہدے کی رو سے تینوں برادر ممالک اس بات کے پابند ہیں کہ رکن ممالک میں سے کسی ایک پر ہونے والا حملہ تمام دستخط کنندہ ممالک پر حم*لہ تصور کیا جائے گا اور دیگر فریقین جارحیت کا شکار ملک کی بھرپور دفاعی مدد کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *