Maryam Nawaz Expresses Desire to Be Remembered for Her Public Service Like a Mother Figure
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اقتدار عارضی چیزیں ہیں، لیکن اصل کامیابی عوام کی خدمت ہے۔
ہاؤسنگ منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ “میں چاہتی ہوں کہ میں ایسا کام کر جاؤں کہ میرے جانے کے بعد بھی آپ کو یاد رہے کہ ایک آپ کی ماں ہوا کرتی تھی۔”
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صوبے کے عوام اور نوجوانوں کے لیے ایسے دیرپا منصوبے چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے۔
