لیاقت پور میں دریائے چناب میں شکار کے دوران ایک شکاری کے جال میں 42 کلو وزنی اور 4 فٹ سے زائد لمبی دیو ہیکل مچھلی پھنس گئی۔ اتنی بڑی مچھلی ہاتھ آنے پر شکاری کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی اور اس نے مچھلی کو کندھے پر اٹھا کر روایتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔