Trending NEWSWorld

Faisal Karim Kundi to Afghanistan: Resolve Internal Issues, Stop Exporting Terrorism

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے مسائل حل کرے، پاکستان اپنے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دنیا کے مسائل حل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آپ ٹی وی کھول کر دیکھ لیں، اس وقت اسلام آباد دنیا کا اہم ترین دارالحکومت بن چکا ہے۔ پاکستان نے ایسی قوموں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا ہے جو گزشتہ 47 سال سے ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر مذاکرات اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *