Global Oil Prices Drop as Brent Crude Falls to $91.62 Per Barrel
مشرقِ وسطیٰ اور روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت کے باعث جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.14 ڈالر کمی کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 1.04 ڈالر کمی کے بعد 85.49 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
نسان سیکیورٹیز کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کیکواکا کے مطابق روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں اور ایران جنگ میں مزید شدت نہ آنے کی توقعات نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان نہیں۔
