“Gold Market Update”
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ساڑھے 4 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4,300 روپے کی نمایاں کمی کے بعد 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,687 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی سطح پر قیمتوں میں اس بڑی گراوٹ کی بنیادی وجہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے ریٹس کا گرنا ہے، جہاں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 43 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,138 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے جس کے براہِ راست اثرات پاکستانی مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں۔
