“Leaf Sheep: Marine Marvel”
سمندر کی گہرائیوں میں پائی جانے والی ایک ننھی اور منفرد مخلوق ’’لیف شیپ‘‘ نے اپنی حیرت انگیز خصوصیت کے باعث سائنس کی دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس کا سائنسی نام Costasiella kuroshimae ہے اور یہ ایک انتہائی چھوٹا سمندری گھونگا ہے۔
یہ جاندار دیکھنے میں ننھی ہری بھیڑ جیسا دکھائی دیتا ہے، تاہم اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ طحالب کھانے کے بعد ان میں موجود کلوروپلاسٹ کو اپنے جسم میں محفوظ کرلیتا ہے۔ اس حیاتیاتی عمل کو کلیپٹوپلاسٹی (Kleptoplasty) کہا جاتا ہے۔
کلوروپلاسٹ کو جسم میں محفوظ رکھنے کی بدولت لیف شیپ سورج کی روشنی سے فوٹوسنتھیسز کے ذریعے اضافی توانائی حاصل کرسکتا ہے، جو اسے دیگر سمندری جانداروں سے منفرد بناتی ہے۔
چند ملی میٹر جسامت کا یہ ننھا سمندری گھونگا زیادہ تر جاپان، انڈونیشیا اور فلپائن کے سمندری علاقوں میں پایا جاتا ہے اور اپنی منفرد حیاتیاتی صلاحیت کے باعث ماہرین کی دلچسپی کا مرکز ہے۔
