Trending NEWSWorld

Prime Minister Hosts Dinner for Defense Committee Attendees; General Asim Munir Also Present

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی (S-PDC) کے دوسرے اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس خصوصی عشائیے میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی یکجہتی اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *