Prime Minister Shehbaz Sharif Meets Railways Minister Hanif Abbasi
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم کو محکمے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ریل کے سفر کو محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے میں شفافیت، اصلاحات اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیا اور محکمے کی بحالی و اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
