“So Quiet You Hear Your Heartbeat Like a Speaker: Microsoft’s Special Room”
مائیکروسافٹ کے ہیڈکوارٹر واشنگٹن، امریکا میں واقع اینیکوک چیمبر کو دنیا کی خاموش ترین جگہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج ہے۔ اس کمرے میں پس منظر کی آواز منفی 20.35 ڈیسیبل تک ریکارڈ کی گئی ہے، جو انسانی سماعت کی عام حد سے بھی کم ہے۔
اس کمرے کو آواز کی لہروں کو جذب کرنے کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس کی دیواروں، فرش اور چھت میں فائبر گلاس کے نوکیلے حصے لگائے گئے ہیں، جو آواز کی گونج کو ختم کرتے ہیں۔ کمرے کو عمارت سے الگ تھلگ اسپرنگس پر قائم کیا گیا ہے تاکہ بیرونی شور اور ارتعاش اندر داخل نہ ہو سکے۔
یہاں مکمل خاموشی کے باعث انسان کو اپنی سانس، دل کی دھڑکن اور جسم کے اندرونی عمل کی آوازیں زیادہ نمایاں محسوس ہو سکتی ہیں۔ زیادہ دیر تک اس ماحول میں رہنے سے بعض افراد کو بے چینی، چکر یا ذہنی دباؤ محسوس ہو سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے اس کمرے کو تفریح کے بجائے ہیڈ فونز، مائیکروفونز اور کمپیوٹر کے دیگر آلات کی آواز جانچنے کے لیےبنا یا ہے۔
