Turkey, Saudi Arabia, and Pakistan Strengthen Defense Alliance
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق 600 رکنی پارلیمنٹ میں معاہدے کی منظوری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 279 ارکان نے حمایت جبکہ 119 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
ترک پارلیمنٹ کے چیئرمین خارجہ امور کمیٹی کے مطابق یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنا نہیں بلکہ خطے میں سلامتی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے بھی معاہدے کو علاقائی سکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں سہ فریقی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان شریک تھے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
