New Zealand Dairy Sector Reaches US $19.5 Billion in Earnings
عالمی ڈیری مارکیٹ کے اعداد و شمار ایک حیران کن معاشی تضاد کو بے نقاب کرتے ہیں جہاں رقبے اور مویشیوں کی تعداد میں کہیں چھوٹا ملک نیوزی لینڈ جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے دودھ سے بنی اشیاء (مکھن، پنیر اور خشک دودھ) برآمد کر کے سالانہ 19 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کما رہا ہے، جبکہ دوسری جانب پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہونے کے باوجود اس شعبے سے خاطر خواہ برآمدی فائدہ اٹھانے میں ناکام ہے۔
ماہرینِ معیشت کے مطابق پاکستان میں سالانہ اربوں لیٹر دودھ پیدا ہوتا ہے لیکن جدید پروسیسنگ پلانٹس کی کمی، کولڈ چین کے فقدان اور تقریباً 97 فیصد دودھ کے روایتی طریقے سے کھلا فروخت ہونے کے باعث ملکی ڈیری انڈسٹری عالمی منڈی میں اپنا حصہ ڈالنے سے قاصر ہے، حالانکہ اس شعبے پر توجہ دے کر پاکستان اربوں ڈالر کی برآمدات حاصل کر سکتا ہے۔
