Trending NEWSWorld

AJK President and Prime Minister Meet Nawaz Sharif and Shehbaz Sharif to Discuss Development Projects

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی امور، عوامی فلاح و بہبود اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں وفاقی حکومت کے سابقہ کردار کا بھی ذکر کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزراء احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *