Pakistan’s Largest-Ever LPG Ship Arrives at Port Qasim
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن وزنی ایل پی جی کارگو بردار جہاز کراچی کے پورٹ قاسم پہنچ کر اینگرو ووپاک ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے، جس کے استقبال کے لیے منعقدہ تقریب میں اسپیشل سیکرٹری پیٹرولیم مرزا ناصرالدین مشہود بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی ایل پی جی لمیٹڈ کی جانب سے نئی حکومتی پالیسی کے تحت درآمد کی جانے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔
حکام کے مطابق سردیوں میں گیس کی طلب پوری کرنے، مارکیٹ میں دستیابی بہتر بنانے اور قیمتوں میں کمی لانے کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں مزید ایسے بڑے جہاز بھی پاکستان پہنچیں گے۔
