Trending NEWSWorld

Drake Wins Hearts by Gifting $100,000 to a Young Fan and His Mother

کینیڈین گلوکار اور عالمی شہرت یافتہ ریپر ڈریک نے ٹورنٹو ریپٹرز کی خصوصی تقریب ’او وی او نائٹ‘ کے دوران ایک کم عمر مداح اور اس کی والدہ کو ایک لاکھ امریکی ڈالر کا تحفہ دے کر سب کے دل جیت لیے۔

این بی اے میچ کے دوران وقفے میں ڈریک نے اچانک ماں اور بیٹے کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا، جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین حیران رہ گئے۔

ڈریک نے اس خاندان کو ٹیم کے ایک میچ کے لیے کورٹ سائیڈ نشستیں بھی تحفے میں دیں، جہاں سے وہ کھلاڑیوں کو قریب سے کھیلتے دیکھ سکیں گے۔

اس خوشگوار لمحے کی ویڈیو اسپورٹس نیٹ ورک نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد یہ واقعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ڈریک کی اس فیاضی نے ایک عام باسکٹ بال میچ کو ماں اور بیٹے کے لیے یادگار لمحے میں بدل دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *